مائنس ون یعنی الطاف حسین فارمولہ، نہیں تو پھر پوری پی ٹی آئی مائنس، فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا کی متنبہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مائنس ون پر نہیں آئے گی، تو پوری پارٹی کو مائنس کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے تو کوئی دیکھنے والا نہیں دیکھا۔۔۔
پی ٹی آئی کا مائنس ون فارمولا
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں الطاف حسین کی طرح مائنس ون فارمولا ہوگا۔ اگر یہ مائنس ون پر نہیں آتے تو پوری پارٹی مائنس ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک، اقوام متحدہ نے بھارت سے جواب طلب کر لیا
پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی
فیصل واوڈا کے مطابق پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہو چکی ہے اور یہ صرف اقتدار اور پیسے کی جنگ کر رہے ہیں۔ انہیں ملک سے کسی قسم کی کوئی محبت نہیں۔
سیاستدانوں کے درمیان جھگڑا
انہوں نے کہا کہ سارا جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کا ہے اور اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا، آج تک برداشت کر کے ہی یہاں تک آئے ہیں۔








