شکیب الحسن کا جان بوجھ کر غیر قانونی ایکشن سے بولنگ کروانے کا انکشاف
شکیب الحسن کا غیر قانونی بولنگ ایکشن کا انکشاف
ڈھاکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن نے جان بوجھ کر غیر قانونی ایکشن کے ساتھ بولنگ کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زرعی ترقیاتی بینک میں کرپشن، چوری اور خورد برد کے انکشافات
انگلش کاؤنٹی میں معطلی
شکیب الحسن کے بولنگ ایکشن کو 2024 میں انگلش کاؤنٹی کی جانب سے کھیلتے ہوئے غیر قانونی قرار دیا گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں معطل بھی کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا بجٹ میں کراچی کے منصوبوں کے لیے فنڈز رکھنے کا فیصلہ
شکیب کا انٹرویو اور اعتراف
ایک انٹرویو میں شکیب الحسن نے انکشاف کیا کہ میرا خیال ہے میں نے تھوڑی بہت جان بوجھ کر غیر قانونی ایکشن کے ساتھ بولنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: چاہت فتح علی خان بسنت منانے لاہور پہنچ گئے، پتنگ اٹھا کر ڈانس کی ویڈیو وائرل
تھکن کا اثر
انہوں نے بتایا کہ میں نے سرے کی جانب سے سمر سیٹ کے خلاف میچ میں 70 سے زائد اوورز کیے اور اپنے کیرئیر میں کبھی ٹیسٹ میچ میں بھی اتنے اوورز نہیں کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سے جرمنی کی سفیر کی اہم ملاقات
اسٹریس اور توقعات
شکیب الحسن نے کہا کہ میں لمبی بولنگ کرکے بہت تھک چکا تھا، پاکستان کے خلاف بیک ٹو بیک ٹیسٹ میچز کھیلے تھے، ہم نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتی اور پھر میں 4 روزہ کرکٹ کی طرف چلا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کے حوالے سے سوالات، وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی صحافیوں کو کرارا جواب
امپائرز کی کارکردگی
آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ میں سوچ رہا تھا امپائر مجھے وارننگ دیں گے لیکن انہوں نے قانون کے مطابق کام کیا، رپورٹ کیے جانے پر میں نے شکایت بھی نہیں کی، میں بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ میں فیل ہوگیا، پھر دوبارہ ٹیسٹ دیا اور وہ کلیئر ہوا۔
میچ کی تفصیلات
بنگلادیشی آل راؤنڈر نے اس میچ میں مجموعی طور پر 63.2 اوورز کرائے تھے جب کہ شکیب الحسن کو رواں برس کے آغاز میں تیسرے ٹیسٹ کے بعد بولنگ کے لیے کلیئر قرار دیا گیا۔








