مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب
عرفان صدیقی کی وفات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،’’ ستھرا پنجاب‘‘ میں مزید جدت لانے کیلیے اہم فیصلے
نشست کی خالی ہونے کی تفصیل
تفصیل کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات کے باعث سینیٹ کی نشست خالی ہوئی تھی جس پر عابد شیر علی نے جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
بلامقابلہ انتخاب
کسی بھی جماعت کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے جانے کے باعث عابد شیر علی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔








