سعودی عرب میں طوفانی بارش سے تباہی، متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں، سکول بند
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کی تیاری، قوانین میں ترامیم
ربیغ کے متاثرہ علاقے
سعودی عرب کے شہر ربیغ میں شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، تیز ہواؤں سے متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
مدینہ منورہ میں بارش کی صورتحال
ادھر مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شاید کچھ لوگوں کو یہ بات پسند نہ آئے لیکن پاکستان کے جیتنے کے امکانات اچھے ہیں، سابق بھارتی کرکٹر ایشون
تعلیمی اداروں کی بندش
رپورٹس کے مطابق شدید بارش برسانے والا سسٹم دیگر شہروں کی جانب بڑھنے لگا، خراب موسم کے باعث جدہ اور ربیغ میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
حکام کے اقدامات
حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ الرٹ کے بعد طلبہ اور عملے کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا۔
Terrifying storm hit Yanbu, in the Medina Province, Saudi Arabia ???????? (08.12.2025) pic.twitter.com/SgoShh3M1c
— Disaster News (@Top_Disaster) December 8, 2025








