نئے صوبے بنانے کیلئے قومی اسمبلی میں اتفاق رائے موجود ہے، بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 20 نئے صوبے بنانے سے پہلے جن نئے صوبوں پر اتفاق رائے ہے وہاں بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار نے اپنی آنے والی نسلوں کو دھوکے میں رکھنے کی تیاری پکڑ لی، آپریشن سندور کو تیسری جماعت سے بارہویں جماعت تک کے نصاب میں شامل کیا جائے گا۔
نئے صوبوں کا قیام: اتفاق رائے کی ضرورت
سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قومی اسمبلی میں نئے صوبے بنانے کے لیے اتفاق رائے موجود ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ "20 صوبے بنانے سے پہلے جہاں نئے صوبے بنانے سے متعلق اتفاق رائے موجود ہے، پہلے وہاں بنائیں۔ اس وقت ہماری اکثریت نہیں تھی جب نئے صوبے بنانے پر اتفاق ہوا تھا۔" بلاول نے مزید کہا کہ "جو ان کی اپنی تجاویز ہے اس پر عمل درآمد ہونا ہے تو فوری کریں، جو کام ہونا تھا وہ تو ہو ہی رہا ہے۔"
جمہوریت اور گورنر راج
ایک سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ "پاکستان پیپلزپارٹی کی خوبی رہی ہے کہ ہم جمہوری بھی رہے اور گورنر راج بھی لگائے۔"








