اگر آپ کی پہلی بیوی اچھی ہے تو دوسری شادی کیا ضرورت ہے؟
بہروز سبزواری کی شادیوں پر خیالات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے پہلی بیوی کی موجودگی میں دوسری شادی کو امتحان قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عائزہ خان نے تعلیم حاصل کرنے کے لیے لندن میں داخلہ لے لیا
فٹنس کا راز
اداکار بہروز سبزواری حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئے جس دوران ایک مداح نے ان سے فٹنس کا سوال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'جب میری شادی ہوئی اس وقت میری عمر 21 سال تھی اور اب میری عمر 42 سال ہے۔ میری 2 پوتیاں اور نواسے نواسیاں بھی ہیں۔ کم عمری میں شادی کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ انسان لمبے عرصے تک فٹ رہتا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور ایئرپورٹ سے غزہ کے عوام کیلئے امدادی سامان روانہ کیا
دوسری شادی کے بارے میں رائے
دوسری شادی سے متعلق سوال پر بہروز سبزواری نے کہا کہ 'اگر آپ کی پہلی بیوی حیات ہے تو اگرچہ وہ اچھی ہو یا بری، ایسی صورت میں اگر کوئی مرد دوسری شادی کرلے تو یہ اس کے لیے ایک امتحان ہے۔ اگر بیوی اچھی ہے تو مرد کو دوسری شادی کی ضرورت ہی کیا ہے؟'
فیملی میں بہترین اداکاروں کا انتخاب
اپنی فیملی میں موجود اداکاروں کے درمیان سب سے بہترین مرد اور خاتون اداکارہ کے سوال پر بہروز سبزواری نے جواب دیا کہ 'جاوید شیخ کے بارے میں تو کوئی رائے نہیں۔ اس کے بعد میرے نزدیک میرا بیٹا شہروز سبزواری سب سے بہترین اداکار ہے کیوں کہ وہ اپنے کردار کیلئے بہت محنت کرتا ہے اور اس کے ساتھ انصاف کرتا ہے۔ خاتون اداکاراؤں میں تمام اداکارائیں مناسب ہیں لیکن میری بیگم سب سے بہترین اداکارہ ہیں۔'








