پاکستان اور یو اے ای کی دوستی ہمیشہ مثالی رہی ہے، ابراہیم حسن مراد کی یومِ الاتحاد پر مبارکباد
یومِ اتحاد کا موقع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کے 54ویں یومِ الاتحاد کے موقع پر سابق وزیر ابراہیم مراد نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا سے تجارتی معاہدہ ہماری معیشت کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے: بلال اظہر کیانی
تقریب کی تفصیلات
چیئرمین و صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے یومِ الاتحاد تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی یو اے ای کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی نے کی۔ یومِ الاتحاد کی تقریب میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
دوستی کا پیغام
اس موقع پر سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کی دوستی ہمیشہ مثالی رہی ہے۔ برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دوستی مزید گہری ہوگی۔








