خالد العامری اور اداکارہ سنینا کی منگنی کی خبریں مزید زور پکڑنے لگیں
منگنی کی خبریں
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دبئی سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر خالد العامری اور تامل اداکارہ سنینا کی منگنی کی خبروں نے مزید زور پکڑ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کی دھمکی پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی کا مؤقف بھی آ گیا
سوشل میڈیا پر افواہیں
حال ہی میں بھارتی اداکارہ کو اماراتی انفلوئنسر کی سالگرہ میں شریک دیکھ کر جہاں صارفین دنگ رہ گئے وہیں سوشل میڈیا پر افواہیں بھی گردش کرنے لگی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میرے بلاوے سے زیادہ شاید اسے موت کا بلاوا تھا، وقت جب پورا ہو جائے تو نہ کسی کی آواز سنائی دیتی ہے نہ کسی کے کہنے پر کوئی رکتا ہے
سالگرہ کی تصاویر
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خالد العمری نے گزشتہ دنوں اپنی سالگرہ کی تصاویر ’ایک یاد گار شام، الحمدللّٰہ‘ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، اہم غیر ملکی کھلاڑی انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہوگیا
خاتون کا ہاتھ تھامے تصویر
ان تصاویر میں اماراتی انفلوئنسر کی خاتون کا ہاتھ تھامے تصویر نے خاصی توجہ حاصل کی، یوں تو مذکورہ تصویر میں خاتون کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا تاہم خاتون کے لباس پر غور کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ تامل اداکار سنینا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کا آج (منگل) کا دن ستاروں کی روشنی میں کیسا رہے گا ؟
مزید تصاویر
مذکور پوسٹ میں چند دیگر تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں، جن میں اداکارہ سنینا کی تصویر بھی موجود ہے جس میں انہیں ٹیگ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف مظاہرے، پاک فوج سے اظہار یکجہتی
سوشل میڈیا پر ہنگامہ
ان تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ پر خالد العامری اور سنینا کی منگنی سے متعلق زیر گردش خبریں حقیقی تھیں۔ یہ دیکھ کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطرف اور ڈیلی ویجر ملازمین سے متعلق سفارشات پر عمل درآمد روکنے کا فیصلہ برقرار
خالد العامری کی تعلیم
واضح رہے کہ یوٹیوبر خالد العامری امریکا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں۔ انہیں اپنی سابقہ اہلیہ سلامہ کے ساتھ مزاحیہ ویڈیوز کے سبب شہرت حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اتوار کے روز بارش اور ژالہ باری کا امکان
مکمل شدہ شادی
مختصر وقت میں خالد اور سلامہ مشرق وسطیٰ کے سب سے مقبول انفلوئنسر جوڑوں میں سے ایک بن گئے تھے اور ان کے انفرادی سوشل میڈیا پروفائلز پر بھی فالوورز کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی تھی۔ تاہم 2024 کے آغاز میں ان کی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی، ان کے دو بیٹے ہیں۔
منگنی کی تصدیق
بعدازاں جون 2024 میں خالد العمری نے منگنی کی انگوٹھی پہنے دو ہاتھوں کی تصویر ’الحمدللّٰہ‘ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کی۔ اسی ماہ اداکارہ سنینا نے بھی اسی نوعیت کی تصویر شیئر کی تھی جس کے بعد ان کی منگنی کی خبریں گردش کرنے لگیں تھیں۔








