اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا، فیلڈ مارشل
عاصم منیر کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے۔ دونوں ممالک میں دفاعی معاہدہ تاریخی ہے، اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: سپریم کورٹ پولیس کے زیر استعمال مال مقدمہ گاڑیوں پر برہم، تفصیلات طلب
علم اور طاقت
قومی علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا تو انتشار اور فساد الارض نے وہاں جگہ لی، عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت پنجاب کابینہ اور محکموں کے سخت احتساب کے لیے دوسرا اجلاس، تفصیلی بریفنگ، منصوبوں کا جائزہ، فیصلہ کن اقدامات
دہشتگردی کا مؤقف
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان کا نہیں ہندوستان کا وطیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں۔ اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا۔
معرکہ حق اور علماء کا کردار
فیلڈ مارشل کا مزید کہنا تھا کہ معرکہ حق میں اللّٰہ کی نصرت سے کامیابی ملی، علماء قوم کو متحد رکھیں اور قوم کی نظر میں وسعت پیدا کریں۔







