پابندی کا شکار حیدر علی کو پی سی بی کی طرف سے بڑا ریلیف مل گیا
پی سی بی کی جانب سے حیدر علی کی معطلی کا خاتمہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی سی بی نے بیٹر حیدر علی پر عائد عارضی معطلی ختم کرتے ہوئے انہیں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر پولیس کا چھاپہ، 5 ڈائریکٹرز گرفتار
بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شرکت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ حیدر علی سمیت متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کو بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد نواز، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، فہیم اشرف، حسین طلعت، خواجہ نافع اور احسان اللہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل فیض سے فیضیاب ہونے والے ان کے خلاف گواہی دینے کے لیے لائن میں کھڑے ہیں، زاہد گشکوری
ریپ کے الزامات سے بری ہونے کے بعد کی صورت حال
یاد رہے کہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے حیدر علی ستمبر میں مانچسٹر میں ریپ کے الزام سے بری ہونے کے بعد سے کسی بھی میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔
پاکستان کی جانب سے 35 ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے میچز کھیلنے والے حیدر علی پاکستان شاہینز کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر تھے جب ایک برطانوی نژاد پاکستانی خاتون نے مانچسٹر پولیس میں ان کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کروایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے ایس او ایس چلڈرن ویلجز انٹرنیشنل کے صدر ڈیریجے وردوفا کی ملاقات، ادارے کے فروغ اور بہتری کیلئے تعاون پر اتفاق
کیس کی تفتیش اور معطلی کا اعلان
الزام سامنے آنے کے بعد پی سی بی نے ان کی معطلی کا اعلان کرتے ہوئے معاملے کی مکمل تحقیقات کا انتظار کیا۔
تاہم 25 ستمبر کو مانچسٹر پولیس نے عدم شواہد کی بنیاد پر کیس ختم کردیا اور عدالت میں مقدمہ لے جانے کا کوئی جواز نہ ہونے کی تصدیق کی۔
بی پی ایل میں شرکت کے لیے تیار
الزامات ختم ہونے اور معطلی اٹھائے جانے کے بعد اب حیدر علی بی پی ایل میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔








