محکمہ پاسپورٹس نے آن لائن تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا
محکمہ پاسپورٹس کا نیا آن لائن نظام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ پاسپورٹس نے آن لائن تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا جس کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کا تکنیکی مسئلہ حل کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ کے باہر بیٹھنے کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دیں، ہمیں اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز
نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے تصدیق
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاسپورٹ درخواست گزار نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے بآسانی فنگر پرنٹس کی تصدیق کر سکیں گے۔ فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل پر چہرے کی تصدیق کی آپشن بھی میسر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بھکر میں علم و دانش کے دیے روشن ہو گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے دانش سکول منکیرہ کا افتتاح کر دیا، 3 سکولوں کی اپ گریڈیشن کا اعلان
اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت
ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل کی شکایات تھیں، سہولت سے اوورسیز پاکستانیز اور سینئر سیٹیزن خصوصی طور پر مستفید ہو سکیں گے۔
شہریوں کی آسانی کے لئے جدید سہولیات
ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ شہریوں کی آسانی کے لئے ہر ممکن اور جدید سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہیں۔








