سہیل آفریدی کا یہی رویہ رہا تو پھر گورنر راج کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور میں ملاقات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری سے ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ (ن) سرگودہا طارق قاسمی نے Lahore میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال، پنجاب حکومت کے میگا ترقیاتی منصوبوں اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: شکست سے دو چار بی جے پی نے اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

پنجاب کی ترقی کی شاہراہ

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ اس وقت صوبہ بھر میں سو سے زائد انیشیٹو پر کام کامیابی سے جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ترقی اور خوشحالی کے ویژن نے عوام کی تقدیر بدل ڈالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں 9 مئی مقدمے میں سزا یافتہ قیدی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

پی ٹی آئی کے بانی پر تبصرہ

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ذہنی مریض ہیں۔ جب ایک "ذہنی مریض" مجرم کی بہن خود اس سے ملاقات کرکے آ کر بتاتی ہے کہ میرا بھائی ڈپریشن میں ہے، پھر کیوں اتنا پٹ سیاپا کیا جاتا ہے؟ ویسے چھیڑ ہی نہیں بن گئی قیدی نمبر 804 کی "ذہنی مریض"۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی اونس 3 ہزار 500 ڈالر پر پہنچ گئی

خیبرپختونخوا میں حکومت کے حالات

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، لیکن اگر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا یہی رویہ رہتا ہے تو پھر حکومت کے پاس گورنر راج لگانے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہوگا۔

پارٹی کی خدمات کی تعریف

اس موقع پر وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ (ن) سرگودہا ڈویژن طارق محمود قاسمی کی پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے مخلص اور بے لوث ورکر قیمتی سرمایہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...