وزیراعظم نے ٹیکس جی ڈی پی کی شرح 11 فیصد تک بڑھانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کی ہدایت: ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کے اقدامات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 11 فیصد تک بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نگہبان رمضان کارڈ پر کوئی فیس یا PIN کوڈ نہیں، مکمل شفافیت کے ساتھ امداد دی جا رہی ہے: عظمیٰ بخاری
اعلیٰ سطحی اجلاس کی تفصیلات
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر ایک اعلیٰ سطح اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں وزیراعظم کو ٹیکس محصولات کے اہداف، معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکس چوری کے خلاف جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ ؛لاہور سے کراچی سمیت دیگر شہروں کا کرایہ کتنا ہوگیا؟جانیے
ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا
وزیراعظم نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو 11 فیصد کے ہدف تک لے جانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ٹیکس نیٹ کو مزید وسعت دینے، حکومت کے تمام شعبوں میں مؤثر ٹیکس انفورسمنٹ یقینی بنانے اور سیلز ٹیکس ریفنڈز کی بروقت ادائیگی کی بھی ہدایت جاری کی۔
یہ بھی پڑھیں: رسی جل گئی، بل نہیں گیا، بھارت کی ڈھٹائی، اپنی ضد پر قائم
کسٹمز کلیئرنس میں بہتری
وزیراعظم نے کسٹمز کلیئرنس میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے دورانیہ کم ہونے پر ایف بی آر حکام کی تعریف کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ درآمدات و برآمدات کی کسٹمز کلیئرنس کے دورانیے کو مزید کم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹنڈوالہ یار؛ گندم کی فی من قیمت 2200 سے بڑھ کر 4ہزار روپے ہو گئی
غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں
وزیراعظم نے غیر قانونی سگریٹ سازی میں ملوث فیکٹریوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر ایف بی آر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں کو اس حوالے سے ایف بی آر کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے باجوڑ دھماکے کے شہید اسسٹنٹ کمشنر سے متعلق اہم انکشاف کر دیا
تمباکو کے شعبے میں اقدامات
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملک بھر میں تمباکو کے شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ایف بی آر اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے متعدد فوکل پرسن تعینات کر دیے گئے ہیں، جبکہ حالیہ دنوں میں غیر قانونی سگریٹس کی بڑی مقدار قبضے میں لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات
ٹیکس سے متعلق زیر التواء مقدمات
وزیراعظم کو مختلف ٹربیونلز اور اداروں میں ٹیکس سے متعلق زیر التواء مقدمات پر بھی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ نے پہلی بار خواتین ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی
چیئرمین واپڈا کی ملاقات
وزیراعظم سے چیئرمین واپڈا نے بھی ملاقات کی جس میں آبی ذخائر میں اضافے اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین واپڈا نے وزیراعظم کو واپڈا کے زیرِ نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
آبی وسائل کے تحفظ پر بات چیت
ملاقات کے دوران آبی ذخائر میں اضافہ اور واپڈا کے دیگر انتظامی و تکنیکی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم کو ملک میں آبی وسائل کے تحفظ اور ذخیرہ بڑھانے سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔








