فوجی عدالت کا آج کا فیصلہ تاریخی اور واضح پیغام ہے کہ فیض حمید غیرقانونی کام کر رہے تھے، بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی عزم
چنیوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فیض حمید کے حوالے سے فوجی عدالت کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے فیصلے سے واضح پیغام ہے کہ فیض حمید غیرقانونی کام کر رہے تھے۔ فیض حمید کے پاس اپیل کے لیے بھی فورمز ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ای چالانز کا ہدف 95کروڑسے بڑھا کر ایک ارب 47کروڑ روپے مقررکردیا
خیبرپختونخوا میں گورنر راج پر بات چیت
ایکسپریس نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنرراج سے متعلق باقاعدہ ڈسکشن نہیں ہوئی، گورنر راج ایک آئینی آپشن موجود ہے۔ پی ٹی آئی اپنے طرزعمل سے وفاق کو مجبور کر رہی ہے اور پی ٹی آئی کی سیاست خود ایسے حالات پیدا کرنا چاہ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زمبابوے کے خلاف میچ میں دھواں دار سنچری کے بعد صائم ایوب کی گفتگو
پی ٹی آئی کی سیاست کا جمود
پی ٹی آئی دور میں مریم نواز اور فریال تالپور کو ٹارگٹ کیا گیا، آج عمران خان خود جیل میں ہے، یہ مکافات عمل ہے۔ بانی پی ٹی آئی بطور وزیراعظم طاقت کے نشے میں دھمکیاں دیتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے یوکرین پر بیلسٹک میزائل داغ دیا، سڑک پر ہر طرف لاشیں ، اتنی ہلاکتیں کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا
نئی روایات کا آغاز
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاست میں غلط روایات ڈالیں، نفرت اور انتشار کی سیاست کو پروان چڑھایا۔ ہم نے آئینی عدالت بھی بنا دی ہے، ہمارے نظریے اور منشور کی جیت ہے، آئینی عدالت کا قیام پیپلزپارٹی کی بڑی کامیابی ہے۔
وفاق کی مالی مشکلات کا حل
سب کو کوشش کرنی چاہیے وفاق کی مشکلات دور کی جائیں، وفاق کی مالی مشکلات دور کرسکتے ہیں اور اس کے لیے پی پی پی تعاون جاری رکھے گی، صوبے کے اختیارات کم کیے بغیر وفاق کی مشکلات کم کرسکتے ہیں۔ عوام کے لیے معاشی مشکلات ضرور ہیں۔








