حکومت کی آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس بروقت مہنگی کرنے کی یقین دہانی
بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس بروقت مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ میں بھی وزیر اعظم شہباز شریف کا روائتی جذباتی انداز، ڈائس پر مکّے برسادیئے۔
ٹیکس ریونیو میں کمی کا سامنا
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حکومت کو رواں مالی سال کے دوران ٹیکس ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے۔ کمی کو پورا کرنے کیلئے ٹیکس قوانین پر عملدرآمد سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو نقصان کا امکان، کتنی نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں؟ جانیے
اضافی ٹیکس اقدامات
وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق اضافی ٹیکس اقدامات کا روڈ میپ رواں ماہ ہی تیار ہوگا۔ کھاد و کیمیکلز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 5 فیصد اضافے، مہنگی شوگری اشیاء پر بھی نئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر غلام سرور قریشی کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا
سیمنٹ اور چینی سیکٹر کی نگرانی
سیمنٹ اور چینی سیکٹر میں پروڈکشن مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کیپٹو پاور پلانٹس لیوی میں 104 ارب شارٹ فال پورا کرنے کیلئے گیس سبسڈی میں کمی کا پلان ہے۔ وفاق اور صوبوں کے درمیان بوجھ کی منصفانہ تقسیم پرتوجہ دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خود کو مصروف عمل رکھنے کے لیے ہائی کورٹ کے پلیٹ فارم سے وکلاء کے غیر سیاسی فورم تھنک ٹینک لائرز کونسل آف پاکستان میں سرگرم عمل رہا
نان فائلرز کے خلاف کارروائی
نان فائلرز اور اثاثے رکھنے والوں کے خلاف کارروائی تیز ہوگی۔ دو سال میں 40 ہزار بڑے ریٹیلرز کو مکمل طور پر پی او ایس پر لانے کا ہدف ہے۔ ڈیجیٹل انوائسنگ کا دائرہ بھی وسیع تر ہوگا۔ بعض اشیاء کو 8ویں جی ایس ٹی شیڈول سے نکال کر عام جی ایس ٹی میں لانے کی تجویز ہے۔ ایف بی آر مارچ 2026 تک تین اہم طے شدہ اصلاحات مکمل کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: قلات: پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی اسکیم
آئی ایم ایف کو بجلی، گیس بروقت مہنگی کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی۔ اضافی بجلی استعمال اسکیم کے تحت لاگت بڑھنے پر خودکار ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔ ناقابل توسیع اسکیم 3 سال بعد خود ختم ہو جائے گی۔ دو مسلسل جائزوں میں زائد ٹیرف لگا تو اسکیم فوری ختم ہوگی۔ آمدن کم رہی تو صنعت و زراعت کیلئے ٹیرف مزید بڑھے گا۔ کمزور صارفین کیلئے تحفظ برقرار رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈین آئیڈل سیزن 3 کے فاتح اور فلمی اداکار 43 برس کی عمر میں چل بسے
گیس سیکٹر میں اصلاحات
گیس سیکٹر سرکلر ڈیbt مینجمنٹ پلان مارچ 2026 میں شائع ہوگا۔ گیس چوری اور لائن لاسز کم کرنے کے اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔ مالی سال 2030-31 تک گردشی قرضے صفر کرنے کی ٹھان لی گئی ہے۔ اسلام آباد، گوجرانوالہ اور فیصل آباد الیکٹرک کمپنی کی نجکاری 2026 کے آغاز میں ہوگی۔
نئے پاور پلان کی تجویز
نئے پاور پلان میں 7 ہزار میگاواٹ اضافی صلاحیت ختم کرنے کی تجویز ہے، اضافی بجلی کی صلاحیت کم ہونے سے ٹیرف میں بڑی کمی کی امید ہے۔ 10 سال میں 17 ارب ڈالر کی بچت کی متوقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔








