ہم کسی بھی نام نہاد سیاستدان کو پاک فوج کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، علامہ ضیاء اللہ
قومی علماو مشائخ کانفرنس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی علماو مشائخ کانفرنس میں علمائے کرام نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عسکری قیادت کو معرکۂ حق میں شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد جہنم واصل
علمائے کرام کی حمایت
جمعیت اہلحدیث کے علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی نام نہاد سیاست دان کو پاک فوج کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صوابی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
سیاسی اور فوجی قیادت کی یکجہتی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جامعہ رشیدیہ کے سربراہ مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ سیاسی قیادت اور فوجی قیادت کو یک جان ہونا چاہیے ، فتنۂ الخوارج مذہب کی بنیاد پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں ، ان کے خاتمے کے لیے علمائے کرام کی مدد کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ خزانہ ابوظہبی کے چیئرمین سے سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ملاقات، مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے عزم کااظہار
بنیان مرصوص کی اہمیت
شبیر حسن میثمی نے کہا کہ بنیان مرصوص دنیا میں ہماری عزت اور شرف کا باعث بنا ہے۔
پاکستان کا بین الاقوامی مقام
پیر حسن حسیب الرحمان نے کہا آج بنیان المرصوص میں کامیابی کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کے پاسپورٹ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔








