کیا کوئی پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسے کی ہمت کرے گی؟ سہولیات ملیں گی: بیرسٹر سیف
پشاور میں سیاسی سرگرمیاں
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کوئی بھی پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسہ یا ریلی کی ہمت کرے، جلسے کیلئے سہولیات فراہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے کے لئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان
ن لیگ کی اجازت اور سہولیات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ن لیگ ایک چھوٹی سی جلسی بھی منعقد کرے تو اجازت، میدان اور متعلقہ سہولیات ہم فراہم کریں گے، یقین ہے پی ٹی آئی کے مقابلے میں ایک چوتھائی لوگ بھی نہیں آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی کے رکتے ہی انجن علیٰحدہ ہو کر کسی روٹھے محبوب کی طرح پلیٹ فارم سے نکل کر دور کہیں دھند میں گم ہو جاتا ہے، اتنا دور کہ نظر آنا بھی بند ہو جاتا ہے۔
ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی سہولیات
انہوں نے کہا کہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی سہولیات ہر جلسے اور ریلی میں فراہم کی جاتی ہے۔
سرکاری وسائل کا استعمال
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دراصل سرکاری وسائل کا استعمال تو جعلی حکومت نے کیا ہے، اسلام آباد اور موٹروے پر کنٹینر کس کے وسائل سے لگائے، کیا وہ سرکاری وسائل نہیں تھے؟








