راولپنڈی میں گھر میں چوری کی واردات کرنے والی گھریلو ملازمہ اور اس کا والد گرفتار
راولپنڈی میں چوری کی واردات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مورگاہ پولیس نے گھر میں چوری کی واردات کی تفتیش کے دوران واردات میں ملوث گھریلو ملازمہ کے والد کو بھی گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی چیلنج کپ، میچ کے دوران جوان بولر جاں بحق
مسروقہ زیورات کی بازیابی
ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ مسروقہ طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 5 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کیے گئے۔
قبل ازیں گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرکے طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل رقم 3 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کو بھارت میں میچز نہ کھیلنے پر آئی سی سی کی ای میل موصول
گھریلو ملازمہ کا اعتراف
ملازمہ کے انکشاف پر اس کے والد کو شامل تفتیش کیا گیا تو ملزم نے اپنی بیٹی کے ساتھ ملکر طلائی زیورات چرانے اور فروخت کرنے کا اعتراف کیا، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ ماہ درج کیا گیا تھا۔
قانونی کارروائی
بیان کے مطابق زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔








