قلعہ آگرہ دیکھنے کے بعد تاج محل کے داخلی دروازے کی دہلیز پر قدم رکھے تو منقش دیواروں نیلگوں چھت کو بیرونی محرابوں اور طاقچوں سے بھی زیادہ دلکش پایا۔

مصنف: رانا امیر احمد خاں

قسط: 246

یہ بھی پڑھیں: پشاور: شادی میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر دولھا سمیت 12 افراد گرفتار

تاج محل: سنگ مرمر میں سموئی ہوئی شاعری

قلعہ آگرہ دیکھنے کے بعد جب ہم تاج محل کے داخلی دروازے کی دہلیز پر قدم رکھے تو اس عمارت کی منقش دیواروں اور نیلگوں چھت کو اس کی بیرونی محرابوں اور طاقچوں سے بھی زیادہ دلکش پایا۔ ساحر لدھیانوی نے شاید یہی منظر دیکھ کر یہ شعر کہا تھا، جو برصغیر کے اس نامور شاعر کی حیرت کا ترجمان ہے:

یہ چمن زار، یہ جمنا کا کناراء یہ محل
یہ منقش در و دیوار، یہ محراب، یہ طاق

یہ بھی پڑھیں: حامد خان گروپ کی مسلسل شکست وکلاء سیاست میں نئی قیادت کا پیش خیمہ ہے، فواد چودھری

تاج محل کی خصوصیات

تاج محل… عجوباتِ عالم میں شامل وہ واحد عمارت ہے جس پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ لکھا جاتا ہے اور جسے سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے…جسے صاحبانِ نظر، سنگِ مرمر میں سموئی ہوئی شاعری کا نام دیتے ہیں۔ اسی تاج محل کے بارے میں سید عبدالحمید عدم نے کیا خوبصورت شاعری کی ہے:

اللہ اللہ، یہ روضہ، یہ حسین تاج محل
لہلہاتا ہوا شاداب، محبت کا کنول
سنگِ مرمر میں سموئی ہوئی نیکی کی ضیا
حسن کے روپ میں اترا ہوا فرمانِ خدا
روح میں سچی خوشی ہوتی ہے بیدار یہاں
دل پہ ہوتے ہیں عیاں، غیب کے اسرار یہاں

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بھتہ خوری کا منظم نیٹ ورک جیل میں بننے کا انکشاف

تاج محل کا جمال

تاج محل کے بیرونی حسن و جمال کا قریب سے جائزہ لیا تو آنکھوں اور دل میں عمارت کے توازن، نفاست اور جمالیاتی چھب ایک جادو کی طرح نگاہوں میں بس گئی۔ سکندر علی وجد نے تاج محل کو دیکھ کر کیا خوب شعر کہا تھا:

جادو، نگاہِ عشق کا، پتھر پہ چل گیا
الفت کا خواب، قالبِ مرمر میں ڈھل گیا

بھارت یاترا کا تجربہ

راقم کو احساس ہے کہ بھارت یاترا کے احوال میں اس دس روزہ دورے کا ذکر بہت طویل ہو گیا ہے کیونکہ یہ احوال راقم نے ظفر علی راجا کی 300 صفحات پر مشتمل کتاب "بھارت درشن" دو بار بغور پڑھنے اور اس معرکۃ الآرا خوبصورت سفرنامے سے پوری طرح استفادہ کرتے ہوئے قلمبند کرنے کی کوشش کی ہے۔ مزید طوالت سے بچنے کے لیے راقم ظفر علی راجا کی تاج محل کو پہلی دفعہ دیکھنے کے دوران شعری تخلیق پر تاج محل کا احوال ختم کرتا ہے:

دید راجا جی اس عمارت کی
دل میں جادو عجب جگاتی ہے
جب بھی ہم دیکھتے ہیں تاج محل
اپنے پیاروں کی یاد آتی ہے

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...