ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، ایڈوائزری جاری
موسمی پیشگوئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ 13 سے 18 دسمبر 2025 کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ہے اور اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ افتخار میموریل ٹینس چیمپئن شپ کا آج سے آغاز ہو گیا
متاثرہ علاقے
این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری کے مطابق بالائی خیبر پختونخواہ، کوہستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ 13 سے 15 دسمبر کے دوران مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی و مغربی پاکستان کے مختلف علاقوں میں اثر انداز ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: خاتون یوٹیوبر کی خودکشی، جان لینے سے قبل والدہ کو کیا پیغام بھیجا؟
موسمی حالات کی تفصیل
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ موسمی صورت حال کے باعث دھند کی شدت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ پہاڑی اور بالائی علاقوں میں برف باری ہوسکتی ہے۔ کوہستان، بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارشاد بھٹی کی تحقیقات ہوں تو ان کا کھرا بھی جنرل فیض حمید سے ہی جا کر ملے گا: جاوید لطیف
سڑکوں کی صورتحال
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ برف باری کے باعث پہاڑی راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر اور بعض مقامات پر سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔ کوئٹہ، زیارت اور شمال مغربی بلوچستان کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دورۂ استنبول؛ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عالمی دفاعی نمائش میں شرکت، اہم ملاقاتیں
آخری تاریخوں کی پیشگوئی
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 16 سے 18 دسمبر کے دوران برف باری کی شدت میں کمی تاہم سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے اور شمالی علاقوں میں متعدد مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
سیاحوں کے لئے ہدایات
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے سیاحوں اور مسافروں سے التماس کی ہے کہ پہاڑی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ جبکہ این ڈی ایم اے ممکنہ موسمی صورت حال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہی فراہم کر رہا ہے۔








