وٹس ایپ ہیکنگ کے حوالے سے این سی سی آئی اے کا انتباہ
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کا انتباہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے وٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ کے حوالے سے انتباہ جاری کرتے ہوئے کسی قسم کے غیرمتوقع حالات سے بچنے کے لیے فوری اقدامات تجویز کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنگلی جانوروں کے گوشت کے استعمال کا اعتراف، بھارتی اداکارہ بڑی مشکل میں پھنس گئی
اکاؤنٹ کی حفاظت کے اقدامات
این سی سی آئی اے نے وٹس ایپ صارفین کو بتایا ہے کہ اگر آپ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی کھو دیتے ہیں یا آپ کو شک ہے کہ کوئی اور اسے استعمال کر رہا ہے تو فوری اقدامات کرتے ہوئے دوبارہ رجسٹر کریں۔
یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمت اور قلت میں مزید اضافے کا خدشہ
ہیکنگ کی صورت میں فوری اقدامات
این سی سی آئی اے نے ہیکنگ کی صورت میں فوری اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واٹس ایپ کو ان انسٹال (Uninstall) کر کے دوبارہ انسٹال کریں، لاگ ان کرنے کے لیے اپنا فون نمبر درج کریں، جس پر آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندسوں کا کوڈ موصول ہوگا، اسے فوراً درج کریں۔
یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر 1روپے 22پیسے، اوپن مارکیٹ میں 2روپے سستا
کوڈ کی تصدیق اور ہیکر سے بچاؤ
مزید بتایا کہ کوڈ درج کرتے ہی ہیکر کے موبائل سے آپ کا واٹس ایپ فوراً لاگ آؤٹ ہو جائے گا کیونکہ واٹس ایپ ایک وقت میں صرف ایک موبائل پر ایکٹو رہ سکتا ہے۔ این سی سی آئی اے نے ہیکرز سے بچانے کے لیے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ 7 دن کے انتظار سے گھبرائیں نہیں کیونکہ اگر ہیکر نے "Two-Step Verification" آن کر دی ہے اور آپ کو PIN نہیں معلوم تو واٹس ایپ آپ کو 7 دن انتظار کرنے کا کہہ سکتا ہے۔
پریشانی کی کوئی بات نہیں
این سی سی آئی اے نے کہا کہ پریشان نہ ہوں! جب تک آپ نے ایس ایم ایس کوڈ درج کر دیا ہے، ہیکر لاگ آؤٹ ہو چکا ہے، اس انتظار کے دوران کوئی بھی آپ کا اکاؤنٹ استعمال نہیں کر سکتا اور نہ ہی پیغامات پڑھ سکتا ہے۔








