پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کیلئے بولی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
پی سی بی کی نئی ٹیموں کے لیے بولی کی تاریخ میں توسیع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کی 2 نئی ٹیموں کے لیے بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کرم کو اسلحہ سے پاک کیا جائیگا: بیرسٹر سیف
تاریخ میں توسیع کی وجوہات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ یورپ، امریکا اور مشرقِ وسطیٰ سے بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین نے فرانس سے 100 رافیل جنگی طیارے حاصل کرنے کا معاہدہ کر لیا، زیلنسکی
پی سی بی چیئرمین کا بیان
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ جو پہلے 15 دسمبر مقرر تھی، اب 22 دسمبر کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1973 کا آئین وفاق پاکستان اور قومی اتحاد کی درخشندہ علامت ہے: وزیراعظم کا یومِ دستور پر پیغام
سرمایہ کاروں کی دلچسپی
محسن نقوی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی غیر معمولی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ توسیع کی گئی ہے، پی ایس ایل فیملی میں نئے فرنچائز مالکان کو خوش آمدید کہنے کے لیے پُرجوش ہیں۔
ٹیموں کی تعداد میں اضافہ
واضح رہے نئی ٹیموں کی شمولیت سے فرنچائزز کی تعداد 8 ہو جائے گی۔ یہ گزشتہ 7 برسوں میں پی ایس ایل کی پہلی بڑی توسیع ہو گی۔








