آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کے ساتھ 2 حاضر سروس برگیڈیرز کو بھی سزا ہوئی ہے: جاوید لطیف
لاہور میں اہم دعویٰ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کے ساتھ 2 حاضر سروس برگیڈیرز کو بھی سزا ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ سے مریم نواز کے نام خط آگیا، تعریفوں کے پل باندھ دئیے
سہولت کاری کا انکشاف
نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں شروع سے کہتا آیا ہوں کہ سہولت کاری موجود ہے۔ اب تو دوسرے لوگ بھی کہہ رہے ہیں اور آج وزیر دفاع نے بھی کہا کہ اداروں کے اندر کچھ لوگ موجود ہیں جو عمران خان کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ابوظہبی میں سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
سزا کا معاملہ
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میری اطلاعات کے مطابق فیض حمید کے ساتھ دو حاضر سروس بریگیڈیرز کو بھی سزا ہوئی ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: وہ میری اور باس کی کمپنی میں خوش رہتی تھی، ذو معنی فقروں سے خوب لطف اندوز ہوتی، ہمارے ساتھ کیلاش وادی جانے کو تیار تھی کہ باس نہ مانے
نواز شریف کی حکمت عملی
ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب کبھی بھی اپنے دشمن کا یا جس نے ذاتی طور پر وار کیے ہوں اس کا ذکر اُس وقت نہیں کرتے جب وہ مصیبت میں ہو یا کٹہرے میں کھڑا ہو۔ جب نواز شریف نے پانچ لوگوں کا نام لیا تو وہ طاقت میں تھے، مگر ہمارے کئی لوگوں نے تو اسٹیج سے چھلانگیں لگا دیں، ہمارے اتحادی پریشان ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی ذمہ داری سی سی ڈی کو سونپ دی گئی، عید الفطر کے بعد بھرپور مہم کا حکم
رشتہ داریاں اور سیاست
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ فیض حمید، قمر جاوید باجوہ سے ثاقب نثار، بندیال تک کئی لوگوں کی رشتے داریاں تھیں اور مسلم لیگ کے کئی لوگ ان سے ملا بھی کرتے تھے۔
سیاسی دوہرے معیارات
جاوید لطیف نے کہا کہ یہ بھی ایک حقیقت ہے، یہ مت کہا جائے کہ اُس سائیڈ کا ملے تو غدار اور اس سائیڈ کا ملے تو ٹھیک ہے، اس کا فائدہ کیا تو ٹھیک ہے اُس کا نقصان کیا ہے تو پکڑ لیں۔








