سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 خوارج جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 13 خوارج ہلاک کردیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان دنیا بھر میں تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل کا حامی ہے: عاصم افتخار احمد
آئی ایس پی آر کا اعلامیہ
انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خارجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ کارروائیاں 12 اور 13 دسمبر کو کی گئیں، مہمند میں 7 اور بنوں میں 6 خوارج ہلاک کیے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دونوں اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے اور خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
دہشت گردی کے خاتمے کا عزم
آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق علاقے میں کسی بھی دیگر خارجی دہشت گرد کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ عزمِ استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز کی انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہے گی، ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔








