مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج، شرح سود 11 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان
اجلاس کی تفصیلات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی میں مار کٹائی، 3 افراد گرفتار
اجلاس کا مقصد
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں معاشی اشاریوں کا جائزہ لے کر شرح سود کے تعین کا فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور
شرح سود کی صورتحال
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ 4 مرتبہ سے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: رائیڈ بک کرکے ڈرائیورز سے دوستی، نشہ پلا کر لوٹنے والی شاطر ملزمہ گرفتار
ماہرین کی رائے
ماہرین معیشت کا پالیسی ریٹ میں کمی کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں مانیٹری حالات کو نرم کرنے کا امکان نہیں رکھتا۔
بین الاقوامی دباؤ
انہوں نے کہا کہ اس کی بڑی وجہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا دباؤ ہے، جو شرح سود کو مناسب حد تک سخت رکھنے پر زور دے رہا ہے.








