گوجرانوالہ میں 38 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا ساڑھے 5 سو کلو چلغوزہ چوری ہوگیا
چوری کی انوکھی واردات
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) میں 38 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا ساڑھے 5 سو کلو چلغوزہ چوری ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: وینا ملک کی انسٹاگرام بائیو تبدیل، خود کو شہریار کی بندی قرار دیدیا
تفصیلات
گوجرانوالہ میں چوری کی یہ حیران کن واردات سامنے آئی ہے، جہاں ساڑھے 5 سو کلو چلغوزہ چوری ہوا ہے۔ چند روز قبل ہونے والی اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے 20 بحری جہاز ڈبو دیئے، سینٹکام کا دعویٰ
سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلات
فوٹیج میں 3 چوروں کو دن دیہاڑے چلغوزے کی 6 بوریاں لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ گوجرانوالہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے اس معاملے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
متاثرہ شخص کا موقف
متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ نقصان ساڑھے 38 لاکھ کا ہے جبکہ پولیس نے صرف ساڑھے تین لاکھ کا نقصان درج کیا ہے۔








