وزیراعلیٰ مریم نواز کی سطح سے فضاء تک مار کرنے والے میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد
وزیراعلیٰ پنجاب کی مبارکباد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سطح سے فضاء تک مار کرنے والے ایف ایم 90 این آر میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی اور میزائل کے کامیاب تجربے پر پاک بحریہ اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں شاندار فائر پاور کا مظاہرہ کرکے اپنی برتری ثابت کر دی۔ پاکستان کا بری، بحری اور فضائی دفاع اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ سمندری دفاع کے لئے پاک بحریہ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔








