ڈالر کی قیمت میں انٹر بینک مارکیٹ میں معمولی کمی
کراچی میں ڈالر کی قیمت میں کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹر بینک مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 277.60 روپے پر پہنچ گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر 277.64 روپے پر بند ہوا تھا۔