وزیراعلیٰ پنجاب کی صنعتی کارکنوں کے لیے 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے قرعہ اندازی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ کے بے گھر صنعتی ورکرز کے نئے تعمیر کردہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: صحافی کالونی فیز ٹو کا ماسٹر پلان منظور، وزیراعلیٰ مریم نواز آئندہ ماہ خود صحافیوں کو الاٹمنٹ لیٹرز دیں گی
قرعہ اندازی کا آغاز
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے بٹن دبا کر قرعہ اندازی کے پراسیس کا آغاز کیا۔ کامیاب صنعتی ورکرز کو مبارکباد دی، 720 صنعتی ورکرز اب اپنے بنے بنائے گھروں کے مالک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے پر تماشائی کو گراونڈ سے نکالنے پر انگلش کاونٹی کرکٹ کلب نے معافی مانگ لی
خصوصی ہدایتیں
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بیوگان اور سپیشل افراد کو قرعہ اندازی سے الگ کر کے فلیٹ دینے کا حکم دیا۔ صنعتی کارکنوں کے لیے مزید 1872 فلیٹس آئندہ 18 ماہ میں مکمل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ایران پر حملے سے صدر ٹرمپ کو کیا نقصان پہنچ سکتا ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ
شیخوپورہ میں سہولیات
شیخوپورہ میں قائداعظم بزنس پارک میں 700ورکرز کے لئے بیچلر ہاسٹل کی تین ماہ میں تکمیل کی ہدایت کی گئی، اور سپیشل صنعتی کارکنوں کی آسانی اور تحفظ کے لئے گراؤنڈ فلور پر فلیٹس دینے کا حکم دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کا جیک آباد بس حادثے پر اظہار افسوس
کامیاب کارکنوں کی مبارکباد
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ندیم طاہر نامی صنعتی کارکن کو خود فون کرکے مبارکباد دی اور کہا کہ اپنے امی ابو کو ساتھ رکھنا، ان کی دعاؤں سے آپ کو فلیٹ ملا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافے کی تردید
فلیٹس کی تقسیم
واضح رہے کہ سندر فیز ٹو کے لئے 672 فلیٹس، ملتان میں 656 اور واربرٹن ننکانہ صاحب میں 544 فلیٹس صنعتی کارکنوں کو دیئے جائیں گے۔
جھنگ میں زمین کی تقسیم
جھنگ میں کمالیہ میں بننے والی لیبر کالونیز میں 2000 صنعتی کارکنوں کو تین تین مرلے کے مفت پلاٹ دیئے جائیں گے۔ جھنگ میں 1300 اور کمالیہ میں 700 صنعتی ورکرز کو انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے بعد پلاٹ ملیں گے۔








