محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ،نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کے دوسرے مرحلے کی باضابطہ منظوری
پی سی بی کا اجلاس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا، جس میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کے دوسرے مرحلے کی باضابطہ منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی دوربابا میں افغان پوسٹ پر گولہ باری، 2 طالبان کمانڈرز سمیت 4 افراد ہلاک
ایل سی سی اے گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن
اجلاس میں ایل سی سی اے گراؤنڈ کو اوول گراؤنڈ کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، بی او جی نے ایل سی سی اے گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: ججوں کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس میں اضافہ کردیا گیا
پی ایس ایل روڈ شوز کی کامیابی
اجلاس میں پی ایس ایل لندن و نیویارک روڈ شوز کی کامیابی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ٹیم کی محنت اور پروفیشنل ازم کو سراہا گیا، سری لنکن ٹیم کے حالیہ دورہ کو جاری رکھنے کے لیے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ بی او جی کے ممبران کی جانب سے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے اظہار تشکر کی قرارداد منظور کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی وفد کی ڈھاکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات، مشترکہ ورکشاپس اور کانفرنسز کے انعقاد پر اتفاق
محسن نقوی کا بیان
محسن نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹور کو جاری رکھنے کا کریڈٹ میری ذات کو نہیں بلکہ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ ہم نے اخلاص سے محنت کی اور اللہ تعالٰی نے مدد کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل روڈ شوز کی کامیابی پی سی بی اور پی ایس ایل کی پوری ٹیم کی کامیابی ہے۔ پی ایس ایل کو انٹرنیشنل برانڈ بنانے کے لئے سب نے شبانہ روز انتھک محنت کی۔ پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل 11 کے میچ مظفرآباد سٹیڈیم میں کرائے جائیں۔ مظفرآباد سٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز بھی کرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 85 ہزار پاکستانیوں نے بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلانے سے انکار کیا: وفاقی وزیر صحت
آنے والے منصوبے
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اسلام آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ سٹیڈیم تعمیر ہو گا۔ ریجنل لیول پر معروف نجی فرم نے کلبز کی سکروٹنی کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس سی او ممالک کے رہنماؤں نے 24 اہم دستاویزات کی منظوری دیدی
اجلاس کی تفصیلات
چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر نے پی ایس ایل روڈ شوز کے بارے اجلاس کو بریفنگ دی۔ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کو مستقبل کے آئی سی سی وویمنز و مینز کرکٹ ٹورنامنٹس کے بارے بریفنگ دی گئی۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور نچلی سطح پر ٹورنامنٹس و میچز کی تعداد میں اضافے کے بارے بریف کیا گیا۔
بورڈ کے ممبران کی شرکت
بورڈ آف گورنرز کے ممبران اسماعیل قریشی، طارق سرور، سجاد علی کھوکھر، انوار غنی، ظہیر عباس اور تنویر احمد نے اجلاس میں شرکت کی۔
ظفر اللہ، مصطفے رمدے، عدنان ملک، ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ چیف فنانشل آفیسر، ڈائریکٹرز انفراسٹکچر، ڈومیسٹک کرکٹ، کمرشل اور متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔








