برازیل میں تند و تیز آندھی، ‘سٹیچو آف لبرٹی’ گرگیا
حالیہ واقعہ: جنوبی برازیل میں تیز آنڈی
گویبا (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی برازیل میں آنے والی تیز آندھی کے نتیجے میں سٹیچو آف لیبرٹی کا مجسمہ نیچے آ گرا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کا اہلیہ کے ساتھ ناروا سلوک شدید تنقید کی زد میں آگیا
واقعے کی تفصیلات
گزشتہ روز برازیل کے شہر گویبا میں تیز آندھی کے دوران فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ کے نزدیک نصب 24 میٹر لمبا سٹیچو آف لیبرٹی کی نقل کرکے لگایا گیا مجسمہ گر پڑا، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری ارشد وڑائچ شرافت کی سیاست کا پیکر تھے، خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا:وزیر اعلیٰ پنجاب
سوشل میڈیا پر ویڈیو
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں تیز آندھی کے وقت سٹیچو آف لیبرٹی کو پہلے جھکتے اور پھر گرتے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ اس دوران مصروف سڑک پر ٹریفک بھی رواں دواں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان کا پہلا جمعہ: مسجد الحرام، مسجد نبویﷺ، مسجد قبلتین، مسجد قباء میں 20 لاکھ سے زائد زائرین کا اجتماع
حکام کی تحقیقات
مقامی حکام کے مطابق مجسمے کے گرنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: مندر میں ہر طرف اندھیرا چھا گیا، کان پھاڑ دینے والی چیخ و پکار گونجنا شروع ہوگئی، بڑی دیوار پر کچھ سائے لہرائے پھر فرعونوں کے چہرے صاف نظر آنے لگے
کمپنی کا بیان
دوسری جانب مجسمہ نصب کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت آس پاس کا علاقہ تقریباً خالی تھا جس کی وجہ سے عوام کسی بھی نقصان سے محفوظ رہی۔
ریڈ الرٹ کی اطلاع
واضح رہے کہ اس سے قبل گویبا کی شہری انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ریڈ الرٹ بھی جاری کیا جا چکا ہے، جس میں شہریوں پر زور دیا گیا کہ عوام گھر کے اندر رہیں، برقی آلات بند رکھیں، حتیٰ کہ دروازے اور کھڑکیوں کی مضبوطی کو یقینی بنائیں۔








