جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں خاتون نے آشنا کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کردیا
درخواست کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر سلطان احمد نے ضیاء الدین انصاری کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے اس نوعیت کی دیگر درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا قصور کے سیلابی علاقوں کا دورہ، متاثرین سے ملاقاتیں
قانونی تجزیہ
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2017 میں ترمیم کر دی گئی ہے جس کے بعد بلدیاتی الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر کرائے جا رہے ہیں، حکومت کے اس ایکٹ سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم دیا جائے۔
آئندہ سماعت
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرنے کے بعد درخواست پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔








