اے پی ایس کے معصوم بچوں، اساتذہ اور عملے کی قربانی بہادری کی مثال ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک ماڈل سکول پشاور کے معصوم بچوں کی عظیم قربانی کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ اے پی ایس کے معصوم بچوں، اساتذہ اور عملے کی قربانی بہادری کی مثال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بسنت کے دوران فلائٹ آپریشنز کو محفوظ رکھنے کیلئے اہم حکم نامہ جاری
بہادر بچوں کو خراج تحسین
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی پر خصوصی پیغام میں اے پی ایس کے بہادر بچوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے بہادر والدین اور خاندان والوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔
پاکستان کا عزم
دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔ افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کی بدولت ملک کا مستقبل روشن ہے۔ سانحہ اے پی ایس کے بچوں کی عظیم قربانی کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔








