سارا پاکستان مجبوری میں ہے، پولیس مجبور ہے، میڈیا مجبور ہے لیکن ہم مجبور نہیں، ہم نے فیصلہ کر لیا ہے آزادی یا موت، علیمہ خان
تصريحات علیمہ خان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ سارا پاکستان مجبوری میں ہے، پولیس مجبور ہے، میڈیا مجبور ہے لیکن ہم مجبور نہیں ہیں کیونکہ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے "آزادی یا موت"۔
یہ بھی پڑھیں: سونا 10ہزار روپے فی تولہ سستا
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا گفتگو
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ورکرز کو ہدایت دی کہ واٹر کینن کی تیاری ہے، کچے میں نہ جانا کیونکہ آپ وہاں بری طرح گریں گے، دونوں جانب گہرے نالے ہیں، ان سے بچنا پچھلی مرتبہ شاہد خٹک اور نعیم پنجوتھہ اس میں گر کر زخمی ہوئے۔
سماجی میڈیا پر بیان
سارا پاکستان مجبوری میں ہے، پولیس مجبور ہے میڈیا مجبور ہے لیکن ہم مجبور نہیں ہیں کیونکہ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے "آزادی یا موت"
علیمہ خان pic.twitter.com/YN8HiFfGpR
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) December 16, 2025








