صدر آصف زرداری سے آئرلینڈ کے لیے نامزد پاکستانی سفیر مریم مدیحہ آفتاب اور تاجک سفیر کی ملاقات

صدر آصف زرداری سے مریم مدیحہ آفتاب کی ملاقات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر آصف زرداری سے آئرلینڈ کے لیے نامزد پاکستانی سفیر مریم مدیحہ آفتاب نے ملاقات کی۔

اس موقع پر صدرِ مملکت نے پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان اقتصادی شراکت داری بڑھانے پر زور دیا۔ ملاقات میں صدر نے سرمایہ کاری اور آئی ٹی شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا

تاجکستان کے سفیر سے ملاقات

دریں اثناء صدر آصف زرداری سے تاجکستان کے سفیر شریف زودہ یوسف طوہر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کا عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 1992ء میں تاجکستان سے سفارتی تعلقات قائم کرنے والے اولین ممالک میں شامل تھا۔

باہمی تعاون اور علاقائی رابطہ

صدرِ مملکت نے کہا کہ دفاع، سیکیورٹی، تجارت اور معیشت میں دو طرفہ تعاون میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ صدر زرداری نے علاقائی رابطہ کاری بڑھانے اور براہِ راست پروازوں کی بحالی پر بھی زور دیا۔ دونوں ممالک میں توانائی کے شعبے میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے پاکستان کا کاسا 1000 منصوبے کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...