آئی سی سی رینکنگ، صائم ایوب نے تمام آل راؤنڈرز کو پیچھے چھوڑ دیا
آئی سی سی کی نئی رینکنگ
آئی سی سی نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ صائم ایوب نے تمام آل راؤنڈرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا
ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ
ٹیسٹ بیٹرز میں پاکستان کے سعود شکیل ایک درجہ ترقی سے 9 ویں نمبر پر آگئے ہیں، جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ کین ولیمسن کا دوسرا اور اسٹیو سمتھ کا تیسرا نمبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صفدرآباد: جائیداد میں حصہ مانگنے پر بھائی نے بیوی کے ساتھ مل کر بہن کو قتل کردیا۔
بالرز کی رینکنگ
آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق بالرز میں مچل اسٹارک ایک درجہ ترقی سے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے نعمان علی کا چوتھا نمبر ہے، جبکہ بھارتی جسپریت بمرا پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی حجاج کو 2025ء میں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی: ڈائریکٹر جنرل حج مشن عبدالوہاب سومرو
ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ
ون ڈے بیٹرز میں روہت شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ویرات کوہلی کا دوسرا نمبر ہے، اور بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے میں پاکستانی دہشت گردوں کے ملوث ہونے کے ثبوت کیوں مانگتے ہو؟ نریندر مودی کا کانگریس کو جواب
ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ
آئی سی سی ٹی 20 بیٹرز میں صاحبزادہ فرحان ایک درجہ تنزلی سے چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ تلک ورما دو درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔ بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 31ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تمام سرکاری و نجی ہسپتال الرٹ، نیپاہ وائرس کا پاکستان میں ابھی تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، محکمہ صحت سندھ
ٹی 20 بالرز کی رینکنگ
ٹی ٹوئنٹی بالرز رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتھی پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کے ابرار احمد چوتھی پوزیشن پر ہیں۔
ٹی 20 آل راؤنڈرز کی رینکنگ
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ محمد نواز بدستور پانچویں نمبر پر ہیں.








