اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا، عمران خان کی بہنوں سمیت 400 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج
مقدمہ درج
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان، نورین خان اور عظمی خان سمیت 400 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالرز فنڈنگ کی باضابطہ درخواست کی ہے، محمد اورنگزیب کا بیان
مقدمے کی تفصیلات
مقدمہ تھانہ صدر بیرونی نے انسداد دہشتگری ایکٹ کی دفعات کے تحت 35 نامزد ملزمان سمیت 400 افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ مقدمے میں علیمہ خان، نورین نیازی، قاسم خان، سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ کو بھی نامزد کیا گیا۔ دیگر نامزد ملزمان میں نعیم حیدر پنجوتھہ، تابش فاروق، طیبہ راجا، نادیہ خٹک، ہارون، راجا اسد عباس، ظفر گوندل، شفقت عباس اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔ مقدمے میں ریاست پر حملے کی مجرمانہ سازش کی منصوبہ بندی کی دفعہ 120 بھی شامل کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی کے رہنما اکشے کمار بترا کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام، مولانا راشد محمود سومرو اور عبید الرحمن کی شرکت
گرفتار ملزمان
مقدمے کے متن کے مطابق 14 ملزمان کو گزشتہ رات موقع سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کو انسداد دہشتگری عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ملزمان پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور پولیس پر حملوں کا بھی الزام ہے۔ ملزمان نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے لگائے، سڑک بلاک کی، ملزمان کارکنان کو اشتعال دلاتے رہے، ملزمان کے احتجاج سے مقامی آبادی کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: شام کی صورتحال پر سعودی عرب کا ردعمل
پولیس کی مزاحمت
مقدمے میں مزید بتایا گیا کہ پولیس کی جانب سے منع کرنے کے باوجود ملزمان کار سرکار میں مداخلت کرتے رہے۔ ملزمان نے پولیس پر پتھراؤ کیا، کانچ کی بوتلیں پھینکیں اور پولیس سے مزاحمت کے دوران اہلکاروں کی وردیاں بھی پھٹ گئیں۔
عمران خان کی بہنوں کا بیان
عمران خان کی بہنوں، تحریک انصاف کے رہنماؤں اور 400 نامعلوم کارکنان کیخلاف بوگس مقدمہ درج، جس میں جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے، پرامن مظاہرین پر ریاستی فسطائیت کو کور کرنے کیلئے یہ FIR کردی گئی۔ pic.twitter.com/hPJQ2bOMSz
— Harmeet Singh (@HarmeetSinghPk) December 17, 2025








