میاں منظور احمد وٹو کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کردی گئی، گورنر پنجاب، سپیکر ملک احمد خان اور مجیب الرحمان شامی سمیت اہم شخصیت کی شرکت
نماز جنازہ کی تفصیلات
دیپال پور (چوہدری عامر نذیر کمبوہ سے) سابق وزیر اعلٰی پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں وساوے والا حویلی لکھا میں ادا کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مجموعی طور پر 70 افراد دریائے سوات کے پانی میں پھنسے تھے جن میں سے 55 کو زندہ نکال لیا گیا ، ریسکیو حکام
شرکاء کی فہرست
نماز جنازہ میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق گورنر چوہدری سرور، سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی اور معروف تجزیہ نگار سلمان غنی، سابق صدر بار، سینئر سیاستدان قاضی ضرغام الحق ایڈووکیٹ، سینئر سیاستدان سردار سلیم حیدر بیگوکا، سابق ناظم سٹی دیپالپور میاں شجاع حسن خان وٹو ایڈووکیٹ، سیاسی و سماجی شخصیت میاں غلام جیلانی چاند، سینئر گورنمنٹ کنٹریکٹر حاجی عبد الرزاق قریشی، صدر عوامی پریس کلب دیپالپور چوہدری عامر نذیر کمبوہ سمیت سیاستدانوں، صحافیوں، کاروباری شخصیات اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تعزیت اور خدمات کا ذکر
میاں منظور احمد وٹو مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔
گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ مرحوم کی پیپلز پارٹی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، میاں منظور احمد وٹو ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے۔








