پاکستانی کبڈی کھلاڑی بھارتی ٹیم کا جھنڈا اٹھاکر میدان میں اترگیا، فیڈریشن کا سخت ایکشن کا اعلان
پاکستانی کھلاڑی کا بھارتی ٹیم کے ساتھ کھیلنا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کبڈی کھلاڑی عبیداللہ کے بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنے، شرٹ پہننے اور بھارتی جھنڈا لہرانے کے معاملے پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے غذر میں 300 انسانی جانیں بچانیوالے چرواہوں کو اسلام آباد مدعو کرلیا
اجلاس کی تفصیلات
فیڈریشن سیکرٹری رانا سرور نے کہا کہ چیئرمین چوہدری شافع حسین نے 27 دسمبر کو اجلاس طلب کیا ہے۔ بحرین میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے 16 کھلاڑیوں نے شرکت کی، پاکستان کی یہ قومی ٹیم نہیں تھی اور نہ ہی اس کی اجازت طلب کی گئی، نہ ان کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب آگئیں
غیر قانونی ٹیم کا معاملہ
سیکرٹری فیڈریشن نے کہا کہ یہ ایک خود ساختہ ٹیم تھی جس میں پاکستان کا نام استعمال کیا گیا۔ ایونٹ میں شرکت کے لیے نہ حکومت سے اجازت لی گئی اور نہ ہی فیڈریشن کو بتایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم وطن واپس پہنچ گئے
سخت کاروائی کا اعلان
رانا سرور کا کہنا تھا کہ قومی کھلاڑی کا بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنا اور جھنڈا لہرانا ناقابل برداشت ہے، معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی اور سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔ خود ساختہ پروموٹرز کے خلاف بھی ایکشن لیں گے اور کسی کو غیر قانونی ایونٹ کی اجازت نہیں دیں گے۔
پاکستان کا نام بدنام کرنے کی اجازت نہیں
انہوں نے مزید کہا کہ کسی صورت میں پاکستان کا نام بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کلبوں میں کئی ممالک کے کھلاڑی ایک ساتھ کھیلتے ہیں، غیر ملکی ٹیم کی جانب سے کھیلنا اور جھنڈا لہرانا افسوسناک ہے۔








