ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ ای ٹی پی بی میں ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ترکیہ، سعودی عرب اور امریکا کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہیے، مفتی منیب الرحمان
چیئرمین کا اعلان
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان نے محکمے کے ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا
بجٹ 2025-26 کا اثر
بجٹ 2025-26 کے نوٹیفکیشن کے مطابق ای ٹی پی بی ملازمین کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ای ٹی پی بی ملازمین نے چیئرمین قمر الزمان اور اعلیٰ افسران سے اظہارِ تشکر کیا ہے اور چیئرمین کی آمد پر ہیڈ آفس میں ملازمین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا۔
چیئرمین کا عزم
چیئرمین بورڈ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے جائز مطالبات اور حقوق کی ادائیگی ہمیشہ یقینی بنائی جائے گی۔چیئرمین ای ٹی پی بی نے ہیڈ آفس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا جائزہ لیا اور پانی کا معیار چیک کیا۔ انہوں نے صاف پانی کی فراہمی کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ کروانے کے احکامات بھی جاری کیے۔








