بھارت اقلیتوں کے لیے جیل بن چکا ہے، بھارتی بربریت کیخلاف عالمی برادری کو کھڑا ہونا ہوگا، حافظ طاہراشرفی
بھارت میں اقلیتوں کی حالت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ بھارت اقلیتوں کے لیے جیل بن چکا ہے، بھارتی بربریت کیخلاف عالمی برادری کو کھڑا ہونا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی قرار، گالفر جان راہم دوسرے نمبر پر
حافظ طاہراشرفی کی نیوز کانفرنس
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ نریندرمودی حکومت میں تین برسوں میں 150 سے زائد چرچ جلائے گئے، بھارت میں 100 سے زائد مساجد کو شہید کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پناہ گزینوں کی میزبانی کرنیوالے ممالک کو گرانٹس دی جائے: پاکستانی مندوب افتخار احمد
آسٹریلیا میں افسوسناک واقعہ
آسٹریلیا میں پیش آئے افسوسناک واقعہ میں بھی بھارتی شہری ملوث ہے، بھارت میں سکھوں، مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔
مسلم امہ سے اپیل
مسلم امہ سے اپیل ہے کہ بھارتی بربریت کی شدید مذمت کی جائے، پاکستان کی حکومت اور عوام آسٹریلیا کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔








