بلڈرز کو بھتے کی پرچیاں، سندھ حکومت نے وفاقی وزیر داخلہ کو آن بورڈ لینے کا فیصلہ کر لیا
کراچی میں بلڈرز کو بھتے کی دھمکیاں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلڈرز کو بھتے کی پرچیوں کا معاملہ، سندھ حکومت نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو آن بورڈ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: رجوانہ ہاؤس ملتان میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور نواز شریف کی سالگرہ پر تقریب
وزیراعلیٰ سندھ کی اہم میٹنگ
دنیا ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت آباد نمائندگان کی میٹنگ ہوئی جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کی نگرانی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
آئندہ کی کاروائیاں
مراد علی شاہ کی ہدایت پر آئی جی سندھ نے ہنگامی اجلاس بلالیا۔ چیئرمین آباد کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ آئندہ ماہ آباد کا اہم دورہ بھی کریں گے۔ بھتے میں ملوث مجرموں کے ریڈ وارنٹ جلد جاری ہوں گے۔








