بھارت کے معروف فلم ساز اور ’کے جی ایف 2‘ کے ڈائریکٹر ’کرتن نداگوڑا‘ کا 4 سالہ بیٹا لفٹ میں پھنس کر جاں بحق

بچے کی المناک موت

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز اور کے جی ایف چیپٹر 2 کے کو ڈائریکٹر کرتن نداگوڑا کا 4 سالہ بیٹا عمارت کی لفٹ میں پھنس کر ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ریسکيو کارروائیاں

اطلاعات کے مطابق واقعے کے فوراً بعد ریسکیو کارروائی شروع کی گئی، تاہم کمسن بچے چرنجیوی سونرش کو شدید چوٹیں آئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ واقعے کے بعد کنڑ فلم انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے جب کہ فلمی حلقوں میں سوگ کی فضا قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے ڈی بی کا پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر اضافی امداد کا اعلان

پون کلیان کا اظہار رنج

آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ اور اداکار پون کلیان نے سوشل میڈیا پر اس المناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پون کلیان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہدایتکار کرتن نداگوڑا کے بیٹے کی المناک موت دل دہلا دینے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حقوق العباد کی سخت پو چھ گچھ ہے، یہاں کی گئی زیادتیوں کی معافی اسی انسان کے پاس ہے جو نشا نہ بنا ہو، اللہ کا اپنا نظام ہے جس پر صرف اسے ہی قدرت ہے

حادثے کی تفصیلات

مقامی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ پیر کے روز پیش آیا، تاہم خاندان کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مادیّت پسند سوچ سے آزادی — مگر کیسے؟

کردار اور مستقبل کی منصوبہ بندی

واضح رہے کہ کرتن نداگوڑا کنڑ فلم انڈسٹری میں بطور اسسٹنٹ اور کو ڈائریکٹر اپنی شناخت بنا چکے ہیں۔ وہ مشہور ہدایت کار پرشانتھ نیل کی فلموں کے جی ایف فرنچائز اور سالار میں بطور سیکنڈ یونٹ ڈائریکٹر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

نیا منصوبہ

کرتن نداگوڑا جلد ہی ایک ہارر فلم کے ذریعے تیلگو سنیما میں بطور ہدایتکار اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے ہیں، جسے میتھری مووی میکرز اور پرشانتھ نیل پروڈیوس کر رہے ہیں۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...