لاہور کا اے کیو آئی 215 پر آ گیا، دسمبر میں فضائی معیار میں واضح بہتری
حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سموگ کے تدارک کیلئے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: گرلز سکولوں میں ہراسانی کے سدباب کیلئے خصوصی کمیٹیاں بنانے کا اصولی فیصلہ
ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس اس وقت 215 ریکارڈ کیا گیا ہے جو دسمبر کے مہینے میں فضائی معیار میں واضح بہتری کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
کنٹرول پالیسی اور سختی سے عملدرآمد
حکام کے مطابق سموگ کنٹرول پالیسی، ٹریفک مینجمنٹ اور صنعتی اخراج پر سختی سے عملدرآمد کے باعث فضائی آلودگی میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سموگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے جبکہ فیلڈ میں مانیٹرنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات
محکمہ ماحولیات کی کوششیں
محکمہ ماحولیات کے مطابق اینٹوں کے بھٹوں کی اصلاح، صنعتی اخراج کی نگرانی اور گاڑیوں کے ایمیشن چیک کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ عوامی تعاون اور حکومتی اقدامات کے باعث دسمبر میں فضائی آلودگی کی شدت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتہائی خفیہ معلومات افشا کرنے پر سابق سی آئی اے ملازم کو سزا سنا دی گئی
شہریوں کے لئے احتیاطی تدابیر
حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بہتری کے باوجود احتیاطی تدابیر جاری رکھیں، غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔ بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو ماسک کے استعمال اور صبح سویرے آؤٹ ڈور سرگرمیوں سے پرہیز کرنے کی تاکید کی گئی ہے。
طویل المدتی حکمت عملی
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسموگ کے مستقل خاتمے کے لیے قلیل، وسط اور طویل المدتی حکمت عملی پر مکمل عملدرآمد جاری رکھا جائے گا۔








