ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کا کپتان کون ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا
سری لنکا کرکٹ بورڈ کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے داسن شناکا کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے 2 جہاز مار گرائے
کپتان کی تبدیلی کا پسمنظر
سری لنکن میڈیا کے مطابق، پاکستان کا دورہ چھوڑ کر جانے والے چریتھ اسالنکا کی جگہ داسن شناکا کو کپتان بنایا گیا تھا۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف سہ ملکی سیریز میں کپتانی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ خسارہ بے قابو، فرانس شدید مالی و سیاسی بحران کا شکار، نوبت یہاں تک کیسے پہنچی؟ جانیے
سلیکشن کمیٹی کی تصدیق
سری لنکن کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کے نئے چیئرمین پرامودیا وکراماسنگھے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ داسن شناکا پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2025: افغان طالبان رژیم نے کیا کھویا، کیا پایا۔۔۔؟ افغان مبصرین کھل کر بول پڑے
پاکستان کا دورہ جنوری میں
سری لنکن میڈیا کے مطابق پاکستان نے جنوری میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔
ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
سری لنکا نے ورلڈکپ کے لیے پہلے سے اعلان کردہ 25 رکنی اسکوڈ کو برقرار رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے، 25 رکنی اسکواڈ میں سے ہی ورلڈکپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان ہوگا۔








