افغانستان: ہندوکش ریجن میں 5.7 شدت کا زلزلہ
زلزلے کی شدت
کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کے ہندوکش ریجن میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اگر پاکستان موجودہ رفتار سے چلتا رہا تو 2030 تک دنیا کے نمایاں کرپٹو لیڈرز میں شامل ہو سکتا ہے، سی زی کی بلال بن ثاقب سے گفتگو
زلزلے کی گہرائی
جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی زمین کے اندر تقریباً 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
جانی و مالی نقصان
زلزلے کے جھٹکے قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ افغان حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔








