ٹیکس دہندگان اور اداروں کے مابین باہمی اعتماد ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے: عمر شیر چٹھہ

حکومتِ پنجاب کی کامیابی کی پالیسی

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس کنٹرول پنجاب عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ بہترین ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی حکومتِ پنجاب کی اس پالیسی کا اہم حصہ ہے جس کا مقصد رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی کو فروغ دینا، شفافیت کو یقینی بنانا اور عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہے کیونکہ ٹیکس دہندگان اور ٹیکس اکٹھا کرنے والے اداروں کے مابین باہمی اعتماد ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا 26 نومبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

ایوارڈز کی تقریب

وہ مالی سال 2024–25 کے بہترین ٹیکس دہندگان میں ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جو محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس کنٹرول پنجاب کے زیر اہتمام نجی ہوٹل لاہور میں منعقد کی گئی تھی۔ تقریب میں پراپرٹی ٹیکس، موٹر وہیکل ٹیکس اور دیگر صوبائی محاصل کے ٹاپ ٹیکس دہندگان کو اعزازات سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے ڈپٹی ایئر چیف کو دل دے دیا، انٹرنیٹ پر میمز کا طوفان آ گیا

محصولات میں بہتری

ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے ٹیکس دہندگان کے ساتھ ساتھ ٹیکس وصول کرنے والے افسران و عملے کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے تحت محصولات میں بہتری ٹیکس ریفارمز کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز ٹیکس نظام کو مزید سہل، شفاف اور کاروبار دوست بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام عالم کو طویل تنازعات، اقتصادی عدم استحکام اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز درپیش ہیں:محسن نقوی کا بڈاپیسٹ پراسس کی ساتویں وزارتی کانفرنس سے خطا

قومی ترقی میں شراکت

پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول ملک شہریار نے نمایاں ٹیکس دہندگان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں قومی ترقی کے شراکت دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی مد میں جمع ہونے والی رقوم عوامی فلاحی منصوبوں، سماجی تحفظ کے بنیادی سٹرکچر کی بہتری اور شہری سہولیات پر خرچ کی جا رہی ہیں جس سے صوبے بھر کے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صباء قمر نے صحافی نعیم حنیف کو الزامات لگانے پر 10 کروڑ کے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

محکمہ ایکسائز کی اصلاحاتی پالیسی

صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فہیم الرحمٰن سیگل نے اپنے خطاب میں محکمہ ایکسائز کی اصلاحاتی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب ٹیکس دہندگان کے ساتھ باوقار اور احترام پر مبنی رویہ اپنایا جائے تو رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے حکومت اور کاروباری برادری کے مابین مؤثر رابطے کو معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا آج نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے

شفافیت اور آٹومیشن

سیکرٹری ایکسائز و ٹیکسیشن پنجاب مسعود مختار نے کہا کہ محکمہ شفافیت، آٹومیشن اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو اصلاحات کا محور بنا رہا ہے۔ چیمبرز آف کامرس، تاجر تنظیموں اور کاروباری اداروں کے ساتھ مسلسل روابط کے ذریعے مسائل کے حل اور اعتماد کے فروغ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: بیوی پر تیزاب ڈال کر زندہ جلانے والے شوہر کو سزائے موت سنا دی گئی

تقریب کے نتائج

تقریب میں نمایاں ٹیکس دہندگان کو ان کی شاندار کارکردگی پر ایوارڈز دیئے گئے۔ آل پاکستان ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر نعیم میر اور دیگر ممتاز کاروباری شخصیات کو بھی نئے ٹیکس نظام اور جاری اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جن کا مقصد ٹیکس دہندگان کو مزید سہولیات فراہم کرنا اور کاروبار میں آسانی کو فروغ دینا ہے۔

شرکت کرنے والے مہمان

تقریب میں صنعتکاروں، تاجروں، محکمہ ایکسائز کے سینئر افسران، موٹیویشنل سپیکرز، انفلوئنسرز اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں بہترین ٹیکس دہندگان کے علاوہ بہترین افسران میں بھی اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...