اپنی اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے والے ڈی ایس پی عثمان حیدر کی ضمانت عدالت نے منسوخ کردی
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی ضمانت منسوخ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپنی اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے والے ڈی ایس پی عثمان حیدر کی ضمانت عدالت نے منسوخ کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں متوازی نظام قائم کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، وزیرداخلہ
مقدمے میں نئی دفعات کا اضافہ
ایکسپریس نیوز کے مطابق برکی پولیس نے مقدمے میں جرم 201 اور 302 ایزاد کردیے ہیں، جس کے بعد عدالت کی جانب سے اپنی اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے والے ڈی ایس پی کی ضمانت منسوخ کردی۔
عدالت کا فیصلہ اور مستقبل کی کارروائیاں
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کر ملزم کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، عوام کو انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔








