سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ثنا یوسف کے خاندان میں ایک لڑکے کے ساتھ بات طے کردی گئی تھی اور نیا دعویٰ سامنے آگیا
بین الاقوامی مارکیٹ کی صورتحال
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 338 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا دورہ بہت کامیاب رہا ،میری امید سے 10 گنا زیادہ محبت ملی ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک
ملکی مارکیٹ میں تبدیلیاں
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 56 ہزار 162 روپے کی سطح پر آگئی۔
دیگر قیمتیں
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 115 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 91 ہزار 085 روپے کی سطح پر آگئی۔








