بانی پی ٹی آئی واضح طور پر قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں: بیرسٹر عقیل ملک
اسلام آباد میں اہم فیصلہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ آج کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق آیا ہے، بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ نے بلگری جیولری سیٹ کی کم قیمت لگوائی۔
یہ بھی پڑھیں: زیر التوا اپیل کی بنیاد پر عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد روکنا توہین کے مترادف ہے: سپریم کورٹ
قانون کی خلاف ورزی
’’جنگ ‘‘ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی واضح طور پر قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت چین روانہ
تحفہ جمع کرانے کا الزام
دوسری جانب وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرانا لازمی تھا، تحفہ کوڑیوں کے داموں خرید کر فراڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کا نیا پہلو سامنے آگیا
سزاوں کی تفصیل
واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
مزید قانونی نتائج
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 409 کے تحت 7، 7 سال قید کی بھی سزا سنائی گئی۔ مجموعی طور پر دونوں کو 17، 17 سال کی سزا سنائی گئی جبکہ ان دونوں کو 1 کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔








